صحرائی ٹڈیاں مکہ مکرمہ بھی پہنچ گئیں اور حرم کلاک ٹاور ٹڈیوں میں چھپ کر رہ گیا۔
صحرائی ٹڈیوں کے باعث سعودی محکمہ ماحولیات کی جانب سے بروقت کارروائی کی گئی اور ٹڈیوں کو فوری طور پر تلف کر دیا گیا۔
سعودی حکام کی جانب سے ٹڈیوں کو تلف کرنے کے لیے ریاض، مکہ، مدینہ اور دیگر شہروں میں آپریشن جاری ہیں۔
سعودی محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ ٹڈیوں سے فصلوں اور چرا گاہوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔