سوات(دی خیبر ٹربیون)ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے کہا ہے کہ شاعر و ادیب عبدالرحیم روغانی (روغانے بابا) کے علاج معالج کے لئے تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال میں عبد الرحیم روغانی کی عیادت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پشتو ادب و ثقافت کی ترویج کے لئے عبدالرحیم روغانی نے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں اور ضلعی انتظامیہ ان کے اس کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہنا کہ عبد الرحیم روغانی پشتو زبان کے لیونگ لیچنڈ ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ عبدالرحیم روغانی کے علاج معالجہ میں بھرپور تعاون فراہم کرے اور اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ بھی ہر ممکن کردار ادا کریگی۔ اس موقع پر پشتو انٹرنیشنل لیٹریری سوسائٹی کے چیئرمین ریاض احمد حیران بھی موجود تھے۔علاوہ ازیں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 26، 27 فروری کو گبین جبہ میں فیسٹیول کا آغاز کر رہے ہیں اس میں شعراء کو بھی بھرپور موقع دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سوات کی سیاحت اور خوبصورتی کو اجاگر کرنے کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔ یاد رہے کہ پشتو ادب کے مشہور شاعر عبد الرحیم روغانی جگرکے عارضے میں مبتلا ہیں اور سیدو ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔