شمالی وزیرستان کے علاقے ملک خیل میں خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران پاک فوج کےحولدار شہزاد رضا شہید ہوگئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد بھی ہلاک ہوگئے۔
انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر آپریشن کیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے اور حولدار شہزاد رضا بھی شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں دہشت گردوں کا کمانڈررحمت عرف خالد بھی مارا گیا، یہ دہشت گرد آئی ای ڈی بنانے کا ماہر تھا اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں سمیت بھتہ،اغوا برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران اسلحےکا بڑا ذخیرہ بھی برآمدکرلیا۔