بالی وڈ اداکارہ جوہی چاؤلہ کو ففتھ جنریشن (5 جی) ٹیکنالوجی کے خلاف درخواست دائر کرنا مہنگا پڑگیا۔
گزشتہ دنوں اداکارہ نے 5 جی ٹیکنالوجی کے نفاذ کے خلاف دہلی ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا جہاں درخواست پر ابتدائی سماعت ہوئی تھی۔
گزشتہ روز دہلی ہائیکورٹ نے سماعت کے بعد جوہی چاؤلہ کی درخواست مسترد کردی اور اسے اداکارہ کی جانب سے پبلسٹی اسٹنٹ یعنی ذاتی تشہیر قرار دیا۔
عدالت نے جوہی چاؤلہ پر 20 لاکھ بھارتی روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔
اس کے علاوہ عدالت نے اداکارہ کی جانب سے آن لائن سماعت کا لنک سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے باعث عدالتی کارروائی میں خلل پڑنے پر بھی کارروائی کا حکم دیا۔
دوسری جانب عدالتی فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر جوہی چاؤلہ پر میمز کا سلسلہ جاری ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے طرح طرح کے میمز بنائے جارہے ہیں۔