پشاور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری وصال محمدخان کی ہدایت پشاور،صوابی،کوئٹہ،کراچی،راوالپنڈی،اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر شہروںمیں جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں آرچری کے مقابلے کھیلے گئے،ان مقابلوںمیں بڑی تعدادمیں مردوخواتین کھلاڑیوںنے بھر پور حصہ لیا۔پشاورکے علاقہ حیات آباد میں کھیلے جانیوالے ڈسٹرکٹ آرچری ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سرفرازکی نگرانی حیات آبادکے مقامی سکول میںآرچری کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں بڑی تعدادمیںن بچوں اور بچیوںنے حصہ لیا۔ان مقابلوںمیں متعددکٹیگری کے مقابلوںکا انعقاد کیاگیا،
بوائز کے ایونٹ میں محمدعمران نے پہلی،عبید اللہ نے دوسری اور صفیان نے تیسری پوزیشن حاصل کی،جبکہ گرلزکے مقابلوںمیں سہانانے پہلی سارہ دوسری اور نمرہ نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔اسی طرح صوابی کے علاقہ یار حسین میں واقع آرچری کلب کے کھلاڑیوں کے مابین مقابلے ہوئے ،جسمیں کلب کھلاڑیوں کے علاوہ مختلف سکولوںکے بچوںنے حصہ لیا۔ان مقابلوںمیںاحمد علی ،رسید نبی اور شاہ فیصل باالترتیب پہلی ،دوسری اور تیسری نمبر پر رہے ۔اختتامی تقریب کے مہان خصوصی پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری وصال محمدخان تھے جنہوںنے پویشن لینے والے کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے اور ٹرافیاں دیں۔