پشاور… خیبرپختونخواہ میں ہاکی کے فروغ کیلئے پہلی مرتبہ شروع کی جانیوالی کے پی نیشنل ہاکی لیگ تیس ستمبر کے بجائے اب چار اکتوبر کو شروع ہوگی جو کہ صوبے کے مختلف آسٹرو ٹرف پر کھیلی جائیگی آٹھ مختلف ٹیمیں ان میں حصہ لینگی جن میں قبائلی علاقو ں سے تعلق رکھنے والی ٹیم بھی حصہ لینگی جنہیں مختلف فرنچائز نے خرید لیا ہے. لیگ کی مقابلوں کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس ڈائریکٹریٹ اسفندیار خٹک کا کہنا ہے کہ فرنچائز کے مالکان اپنی ٹیموں کی مزید پریکٹس چاہتے ہیں تاکہ ان کے کھلاڑی مزید کھیل سکیں اور ان کے کھیل میں بہتری آئے اسی وجہ سے اب یہ لیگ تیس ستمبر کے بجائے چار اکتوبر سے شروع ہوگی جو کہ چودہ اکتوبر تک جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ حکومت کی یہ پہلی کاوش ہے جس کا رسپانس بہت اچھا ہے اور اسے مستقبل میں بھی جاری رکھیں گے..