پشاور(سپورٹس رپورٹر)نئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خالد خان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا گزشتہ روز ان کا دفتر پہنچنے پر ڈائریکٹر آپریشنز سید ثقلین شاہ ‘ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ سلیم رضا’ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی ‘ڈی ایس او پشاور تحسین اللہ خان ‘ایڈمنسٹریٹر پشاور سپورٹس کمپلیکس جعفر شاہ ‘ڈائریکٹر سپورٹس ضم اضلاع پیر عبداللہ شاہ،ریجنل سپورٹس آفیسر جمشید بلوچ، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس طارق خان،ڈپٹی ڈائریکٹرعزیز اﷲ،ڈپٹی ڈائریکٹر امیر محمد بیٹنی،ایڈمن آفیسر حیات آباد سپورٹس کمپلیکس شاہ فیصل،اے ڈی اکائونٹس امجد اقبال ،چیف کوچ شفقت اﷲسمیت دیگر شخصیات نے استقبال کیا ‘
ڈی جی سپورٹس خالد خان نے سٹاف سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ اے ڈی پی کی جاری سکیموں کو جلد از جلد مکمل کیاجائے اس کیساتھ کھیلوں کے فروغ و ترقی کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں’انہوں نے کہا کہ انڈر21 ویمنز گیمز جنوری کے پہلے ہفتے میں منعقد کی جائیں گی اس سلسلے میں انہوں نے ڈائریکٹریس مس رشیدہ غزنوی کو ہدایات جاری کیں’انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سکیم کے تحت جاری پراجیکٹس فنڈز کی وجہ سے تعطل کا شکار ہیں ان کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا ‘انہوں نے کہا کہ جدید ترین کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ترجیحات میں سرفہرست ہے ‘ضم شدہ اضلاع سپورٹس فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر اڈائریکٹر سپورٹس ضم اضلاع پیر عبداللہ شاہ اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیااور کہا کہ تمام وینیوز پر تمام کھلاڑیوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان کی اولین ترجیحات میں کھیل ‘کھلاڑی اور ان کو سہولتوں کی فراہمی شامل ہیںانہوں نے تمام عملے کو ہدایت کی کہ وہ اس ضمن میں تمام ترتوجہ کھلاڑیوں کی فلاح و بہبودکو یقینی بنانے پر مرکوز رکھیں’انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان نے یونین کونسل کی سطح پر صوبہ بھر کیلئے تین ہزار ملین اور ضم اضلاع کے لئے ایک ہزار ملین روپے مختص کئے ہیں جس سے کھیلوں کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔