پشاور(دی خیبر ٹربیون) پاکستان مسلم لیگ صوبائی ترجمان خیبرپختونخوا ورسابق ڈسٹرکٹ کونسل ممبر نوتھیہ صفدر خان باغی نے آج یوسی 31 نوتھیہ کے تمام نیبر ھوڈ جنرل کونسلرز،یوتھ، مزدور کسان، خاتون کونسلرز کے معزز امیدواران نیبر ھوڈ 72-73 کے ساتھ مشترکہ اجلاس بلوایا گیا اجلاس کی صدارت حضرت آغا جمیل شاہ شہید و المروف لیونے بابا زیارت گدی نشین خادم اعلیٰ سید اقبال شاہ کی زیر قیادت ہوا اجلاس میں دیگر شرکاء میں نوتھیہ چوکی انچارج سب انسپکٹر جاوید خان،انسپکٹر عمران خان،طارق خان،ایاز احمد اعوان،احسان خان عرف چانے،شاہجہان خان،ایاز گجر، نے شرکت کی۔
سید اقبال شاہ سب انسپکٹر اور سابق ڈسٹرکٹ کونسل ممبر صفدر خان باغی نے تمام بلدیاتی امیدواران کو پر امن کمپین کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ بلدیاتی امیدواران 19دسبر کو پر امن انداز میں الیکشن میں حصہ لینگے اور پولنگ اسٹیشن میں امن و عامہ کو برقرار رکھنے میں بھرپور کردار ادا کرینگے، نیبر ھوڈ 72-73 کے بلدیاتی امیدواران نے مکمل یقین دھانی کروائی کہ ہم سب پر امن الیکشن کرواینگے
۔سید اقبال شاہ،صفدر خان باغی نے کہا کہ یونین کونسل 31 نوتھیہ نیبر ھوڈ 72-73 میں کوئی بھی بلدیاتی امیدوار انتخابات میں کامیابی سے ہمکنار ہونے کے بعد ہوائی فائرنگ یا آتش بازی ڈھول ڈھپک سے گریز کریں تاکہ ہارنے والے امیدوار اور انکے سپوٹروں میں کوئی ناخوشگوار واقع نہ پیش آئے تمام بلدیاتی امیدوران نے کہا کہ ہم نوتھیہ میں پر امن الیکشن کروائینگے اور ہم سب ایک اعلیٰ مثال صوبہ خیبرپختونخوا میں پیش کرینگے۔