ضلع سوات کی حسین وادی گبین جبہ میں فیسٹیول میں سکی، آرچری، جوڈو، والی، ریسلنگ،ہائیکنگ اور دیگر سنومقابلے دو دن جاری رہیگی
ڈپٹی کمشنر جنید خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن اور وزیراعلی محمود خان کی ہدایات کی روشنی میں سوات میں سیاحت کے فروغ و ترقی کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جس کا مقصد دنیا بھر میں اس خطے کا سافٹ امیج پیش کرنا ہے
انہوں نے کہا کہ سیاحوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہاہے جو ہماری بڑی کامیابی ہے دنیا بھر کے سیاح سوات کے سیاحتی مقامات میں دلچسپی لے رہے ہیں اور اب ان کے ساتھ گبین جبہ جیسے مقامات کو بھی دنیا کے سامنے پیش کیا گیا ہے جہاں سیاح آ رہے ہیں
انہوں نے کہا کہ دس روز میاندم میں بھی فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا ہے وزیر اعلی محمود خان کی ہدایت پر پچھلے سال گبین جبہ فیسٹیول کا اہتمام کیا تھا جو اب سالانہ فیسٹیول ہوگا
افتتاحی تقریب میں سوات کے مقامی فنکاروں نے گیت پیش کئے جبکہ زرداد بلبل اور ان کی ٹیم نے مزاحیہ خاکے پیش کئے۔ فیسٹیول کے خیبر پختونخوا کے علاوہ پنجاب، کشمیر سے بھی مرد وخواتین سیاح آئے ہیں۔
فیسٹیول کا مقصد خیبر پختونخوا کی سیاحتی مقامات پر سنو ٹورازم کو فروغ دینا ہے،
گبین جبہ فیسٹیول میںسوات کے روایتی کھانوں، شالوں وغیرہ کے سٹالز بھی لگائے گئے ہیں، بچوںکے لئے میجک شو کا اہتمام کیا گیا ہے۔
فیسٹیول میں مختلف قسم کے کھانوں سمیت ہاتھ سے بنی ہوئی مختلف اشیا کے سٹالز لگائے گئے ہیںجہاں پر فیملیز اور بچوں کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ۔
ڈپٹی کمشنر سوات نے کہا کہ مالم جبہ کے بعد یہ دوسرا بڑا ٹورازم ریزرٹ ہے جہاں ملک بھر سے سیاح آرہے ہیں یہاں سنو سپورٹس کا کافی ٹیلنٹ موجود ہے کشمیر ، چترال اور گلگت بلتستان بھی ٹیمیں بلائی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ گبین جبہ سیاحت کے لئے منفرد مقام ہے کیمپنگ پاڈز لگائے گئے ہیں بہت برف باری ہے جو پورے ملک کے سیاحوح کے لئے پرکشش ہے۔ سوات میں امن بحال ہوگیا ہے صوبائی حکومت، ضلعی انتظامیہ اور پولیس سیاحوں کو تعاون اور تحفظ فراہم کر رہی یں سیاحتی مقام پر صفائی کے لئے ٹی ایم اے اور ڈبلیوایس ایس سی الکاروں کو متحرک کر دیا ہے
انہوں نے کہا کہ گبین جبہ میں سنو فیسٹیول کے بہت زیادہ امکانات ہیں بجٹ میں اسے انٹرنیشنل سطح پر متعارف کرانے اور انٹرنیشنل سنو سپورٹس کے لئے انفراسٹرکچر کا پراجیکٹ لایا جائے گا اسے عالمی سنو ٹورازم کا ریزرٹ بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ آب ضلع سوات میں مواصلاتی نظام بہتر ہونے کی وجہ سے یہاں پر سیاح کیلئے این ایچ اے، سی اینڈ ڈبلیو، ٹی ایم اے اور محکمہ کھیل وسیاحت نے سڑکوں سے برف صاف کیا ہے ۔
ڈپٹی کمشنر جنید خان نے باقاعدہ سنو فیسٹیول کا افتتاح کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس عرفان علی خا ن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریاض علی خان،ڈائریکٹر یوتھ خیبرپختونخوا سلیم جان ، ایڈیشن سیکرٹری تاشفین حیدر، ریجنل سپورٹس آفیسر سوات کاشف فرحان ،ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر فرہاد علی ،ضلعی انتظامیہ اور دیگر محکمہ کے افسران بھی موجود تھے ۔