کینبرا: دُنیا بھر کی طرح آسٹریلیا میں بھی یوم پاکستان نہایت ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا سڈنی، میلبرن اور برسبین میں تقریبات منعقد ہویئں جبکہ مرکزی تقریب پاکستان ہائی کمیشن کینبرا میں منعقد ہوئی جس میں تینوں مسلح افواج کے زیر تربیت افسران اور کیڈٹس کے علاوہ بچوں اور خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ کمیونٹی کی نمائندگی مختلف عہدیداروں نے کی تلاوت قرآن پاک کے بعد ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری نے سبز ہلالی پرچم لہرایا جس کے بعد ڈپٹی ہائی کمشنر عائشہ سعید نے صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کے یوم پاکستان کے حوالے سے کمیونٹی کے نام لکھے گۓ پیغامات پڑھ کر سناۓ ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ آسٹریلیا میں پاکستانی جس طرح اپنے مُلک کا نام روشن کر رہے ہیں وہ ہمارے لیے باعث فخر ہے جس کی مثال بہترین شہری کا اعزاز پانے والے محمد علی ہیں جن کو کینبرا کی حکومت ایسے ایوارڈ سے نوازا- انھوں نے کہا کہ 22اپریل سے قومی ایئر لائن پی آئی اے اپنا آپریشن لاہور اور سڈنی کے درمیان شروع کر رہی ہے اب فاصلے مزید سمٹ جایئں گے انشاءاللہ بہت جلد میلبرن اور کراچی کے لیے بھی فلائٹ شروع ہو گی جبکہ آسٹریلیا اور پاکستان دو طرفہ تجارتی، ثقافتی اور دفاعی شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دے رہے ہیں تقریب کے دُوران بہترین شہری کا اعزاز پانے والے محمد علی نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ وہ گزشتہ دو دہائیوں سے سماجی خدمت کر رہے ہیں اور یہ بلا تفریق اور بلا امتیاز رنگ و نسل کر رہے ہیں مقامی آرٹسٹ عمیر احمد نے محمد علی کو ان کی خدمات کے صلے ان کو پورٹریٹ پیش کیا تقریب میں خواتین اور بچوں نے ملی نغمے پیش کیا جبکہ اقبال خان نے بھی خصوصی گیت سنایا