فیفا ورلڈ کپ دیکھنے قطر جانے والے مسلمان شائقین کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ٹکٹ کے حامل مسلمان سعودی عرب میں ویزہ کے لیے رقم کی ادائیگی کے بغیر عمرہ کر سکیں گے۔
حیا کارڈ رکھنے والے مسلمان افراد مفت میں عمرہ کی سعادت حاصل کرسکتے ہیں۔
جن افراد کے پاس حیا کارڈ اور قطر میں فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کی دستاویزات موجود ہیں، اُن افراد کے لیے مکہ مکرمہ میں ایک سال کے لیے عمرہ کا ویزہ مفت ہو گا۔
سعودی وزارت خارجہ میں ویزا ڈپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر خالد الشمری نے حال ہی میں اعلان کیا کہ حیا کارڈ رکھنے والے افراد 2 ماہ کے لیے سعودی عرب میں قیام کرسکتے ہیں، ان افراد کے لیے ویزا مفت ہوگا تاہم شائقین کے لیے میڈیکل انشورنس حاصل کرنا لازمی ہوگی’۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر خالد الشمری نے بتایا کہ حیا کارڈ رکھنے والے افراد پر 2 ماہ کے لیے کسی قسم کی پابندی نہیں ہوگی، وہ جب چاہیں سعودی عرب آسکتے ہیں اور جب چاہیں جا سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ ایسے افراد جو آئندہ ماہ ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے، وہ سعودی عرب، کویت، اومان اور متحدہ عرب امارات میں قیام کر سکتے ہیں۔