قطر میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ میچوں میں 20 نومبر سے 18 دسمبر تک دنیا بھر سے 34 لاکھ 4 ہزار 252 شائقین کی ریکارڈ شرکت ہوئی۔
قطری خبر رساں ایجسنی ’کیو این اے‘ کی رپورٹ کے مطابق قطر میں فٹ بال ورلڈ کپ کے دوران 20 نومبر سے 18 دسمبر تک دنیا بھر سے تماشائیوں کی ریکارڈ شرکت رہی جہاں مجموعی طور پر 34 لاکھ 4 ہزار 252 شائقین اپنی پسندیدہ ٹیموں کے میچز دیکھنے کے لیے آئے۔
رپورٹ کے مطابق فرانس اور ارجنٹینا کے درمیان ہوئے فٹ بال ورلڈ کپ کا فائنل میچ میں ارجنٹینا نے دفاعی چمپیئن کو 0-2 سے زیر کیا جبکہ اس دوران گراؤنڈ میں 88 ہزار 966 تماشائی موجود تھے۔
رپورٹ کے مطابق ٹورنامنٹ کے گروپ مرحلے کے اختتام پر شائقین کی تعداد 24 لاکھ57 ہزار 59 تھی جبکہ راؤنڈ آف 16 کے 8 میچوں میں تماشائیوں کی تعداد 4 لاکھ 11 ہزار 609 رہی۔تحریر جاری ہے
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کوارٹر فائنل میں 2 لاکھ 45 ہزار 221 شائقین موجود تھے جن میں سے کروشیا اور برازیل کے درمیان میچ میں ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں 43 ہزار 893 شائقین، مراکش اور پرتگال کے درمیان میچ کے دوران ال تھوما اسٹیڈیم میں 44 ہزار 198، اسی طرح نیدرلینڈ میں لوسیل اسٹیڈیم میں 88 ہزار 235 تماشائی اور البیت اسٹیڈیم میں فرانس اور انگلینڈ کے میچ میں 68 ہزار 895 شائقین موجود تھے۔
لوسیل اور ال بیت کے اسٹیڈیمز میں سینی فائنل کے دوران ایک لاکھ 57 ہزار 260 تماشائیوں نے شرکت کی اور ارجنٹنیا اور کروشیا کے درمیان میچ میں 88 ہزار 966 اسی طرح البیت اسٹیڈیم میں فرانس اور مراکش میں میچ کے دوران 68 ہزار 294 شائقین نے شرکت کی۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں مراکش اور کروشیا کے درمیان تیسری پوزیشن کے میچ کے دوران 44 ہزار 137 تماشائی شریک ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قطر میں ہونے والا ورلڈ کپ چیمپیئن شپ کی تاریخ میں تماشائیوں کی شرکت کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جہاں 1994 میں امریکا میں ہونے والے ورلڈ کپ میں 35 لاکھ 87 ہزار 538 جبکہ 2014 میں برازیل میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں 34 لاکھ 29 ہزار 873 شائقین نے شرکت کی تھی۔