میٹا کی ذیلی میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ایچ ڈی کوالٹی میں تصاویر بھیجنے کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کردیا ۔
فیس بک پوسٹ میں سی ای او مارک زکر برگ نے بتایا کہ واٹس ایپ میں ایچ ڈی فوٹو کا فیچر شامل کیا جارہا ہے ۔
یہ نیا فیچر صارفین کو تصویر کی ہائی ڈیفینیشن ریزولوشن کو محفوظ کرنے میں مدد دے گا چاہے تصویر اینڈرائیڈ، آئی او ایس یا پھر ویب سے بھیجی جائے ۔
یہ ایچ ڈی تصاویر نیچے کی جانب بائیں ہاتھ پر ایک چھوٹے سے ایچ ڈی لوگو کے ساتھ سامنے آئیں گی ۔
ایپلی کیشن کے اپ ڈیٹ ہونے کے بعد یہ فیچر ایچ ڈی آئیکون کے طور پر(ایڈٹنگ ٹولز سے آگے) واضح ہوگا ۔
اس فیچر کو ٹیپ کرنے کے بعد اسٹینڈرڈ کوالٹی یا ایچ ڈی کوالٹی کا آپشن سامنے آئے گا ۔