سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ غزہ کی صورتحال عالمی نظام کی مکمل ناکامی ہے۔
اسلام آباد میں پاکستانی ہم منصب اسحٰق ڈار کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دورہ پاکستان پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتےہیں، وزارت خارجہ میں ہمارے استقبال پر وزیر خارجہ کا مشکور ہے، سعودی عرب پاکستان سے اپنے برادرانہ تعلقات کو عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا دورہ انتہائی مثبت پیش رفت ہے، ہم پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کو دیکھ رہے ہیں، پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے درجنوں شعبے موجود ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں، پاکستان اور سعودی عرب میں تعمیری گفتگو ہوئی، اس کا فالو اپ کریں گے۔
سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ وزارت خارجہ میں ہمارے استقبال پر وزیر خارجہ کا مشکور ہوں، پاکستان سے برادرانہ تعلقات کو عزت کی نگاہ سے دیکھتےہیں، ہمارا دورہ انتہائی مثبت پیش رفت ہے۔
انہوں نے کہا کہ دورہ پاکستان کے نتائج آنے والے وقتوں میں سامنے آئیں گے، پاکستان اور سعودی عرب مل کر باہمی مفاد حاصل کر سکتے ہیں، ہم نے باہمی دلچسپی اورعلاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا، غزہ کی صورتحال بین الاقوامی نظام کی مکمل ناکامی ہے۔