پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 18اپریل سے 5 ٹی ٹوینٹی میچوں لکی سیریز کھیلی جائے گی۔پہلا ٹی 20آج شام ساڑھے سات بجے پنڈی اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔دوسرا اور تیسرا میچ بھی اسی اسٹیڈیم میں 20اور 21اپریل کو کھیلے جائے گے۔چوتھا ٹی 20میچ 25اپریل اور پانچواں ٹی 20میچ 27اپریل کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ملکوں کے درمیان اچھے مقابلوں کی توقع ہے۔پاکستان کو ہوم گراونڈ اور مقامی تماشائیوں کا فائدہ حاصل ہوگا لیکن نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی سخت جان ٹیم ہے اور پاکستان کو جیت کے لئے سخت محنت درکار ہوگی۔لیکن اسی سال جنوری میں نیوزی لینڈ کی سرزمین پر کھیلی جانیوالی سیریز میں پاکستا ن کو 4-1کی شکست ہوئی تھی۔اس سیریز میں پاکستان کی قیادت شاہین شاہ آفریدی نے کی تھی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی قومی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ان میچوں کے لیے پاکستان کی 17 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ دو نئے کھلاڑی عثمان خان اور عرفان خان پہلی بار پاکستان ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم میں بابراعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد رضوان، عثمان خان، افتخار احمد، اعظم خان، عرفان خان نیازی، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، زمان خان، محمد عامر، عباس آفریدی، اسامہ میر، فخرزمان اور ابرار احمد شامل ہیں۔ٹیم کے ریزرو کھلاڑیوں میں حسیب اللہ، محمد علی، صاحبزادہ فرحان، آغا سلمان اور وسیم جونیئر شامل ہیں۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم میں مائیکل بریسویل، ٹام بلنڈل، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، جیکب ڈفی، ڈین فاکس کرافٹ، بین لِسٹر، کول میک کونچی، زیک فولکس، جمی نیشام، ول اوورکے، ٹم رابنسن، بین سیئرز، ٹم سیفرٹ اور ایش سودھی شامل ہیں۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک 39 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گئے ہیں جس میں نیوزی لینڈ کو 17 میچوں میں فتح اور 21 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ مجموعی طور پرنیوزی لینڈ نے 194ٹی 20میچ کھیلے ہے۔ جن میں سے اس نے 99 میچ جیتے اور 80 میں شکست کھائی۔ دوسری طرف پاکستان نے 224 میچ کھیل رکھےہے۔ جس میں پاکستان نے 135 میچوں میں فتح حاصل کی اور 80 میچز میں شکست ہوںی ۔ ٹی 20میں پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے زیادہ سکور 4 وکٹ کے نقصان پر 201رنز ہے جو پاکستان نے25جنوری 2018کو آکلینڈ کے مقام پر سکور کیا تھا۔نیوزی لینڈ کا پاکستان کے خلاف سب سے بڑا سکور12جنوری 2024کو آکلینڈ کے میدان پر آٹھ وکٹ پر 226رنز بنائے تھے۔اننگز کا کم سے کم سکور پاکستان 101رنز پر پوری ٹیم 22جنور ی 2016کو ویلنگٹن کے مقام پر آوٹ ہوئی تھی۔نیوزی لینڈ کی ٹیم 30دسمبر 2010کو کرائسٹ چرچ کے مقام پر پاکستان کے خلاف 80رنز بناکر آوٹ ہوئی تھی۔
بیٹنگ میں مجموعی طور پر پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور نیوزی لینڈ کے ایم ایس چیپمین وہ واحد بلے باز ہے جنہوں نے سنچریاں سکور کر رکھی ہے۔چیپمین نے 104اور بابر اعظم نے 101رنز کی اننگز کھیلی تھی اور دونوں ناٹ آوٹ رہے تھے۔جبکہ ان دونوں کے بعد سب سے زیادہ انفرادی سکور محمد حفیظ کا ہے جب انہوں نے 20دسمبر 2020کو ہملٹن کے مقام پر 99رنز بنائے تھے اور ناٹ آوٹ رہے تھے۔ٹیبل پر دوسرا نمبر محمد رضوان کا ہے جب انہوں نے دو دن بعد ہی 22دسمبر 2020کو نیپیر کے مقام پر 89رنز کی اننگز کھیلی تھی۔تیسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کے گپٹیل نے 17جنوری 2016کو ہملٹن کے مقام پر 87رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔
ٹی 20میچوں میں مجموعی طور سب سے زیادہ رنز اوربیٹنگ ٹیبل پر پہلے نمبر پر بابر اعظم ہے جنہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف 21میچوں میں 44.41کی اوسط سے 755رنز بنائے ہے۔بابر اعظم نے ایک سنچری اور سات نصف سنچریاں سکور کی ہے۔
نیوزی لینڈ کے کین ویلیمسن نے پاکستان کے خلاف 21میچوں میں 39.23کی اوسط سے 667رنز بنائے ہے۔جس میں بہترین اننگز 72رنز کی ہے۔ویلیمسن نے پاکستان کے خلاف چھ نصف سنچریاں سکور کر رکھی ہے۔تیسرے نمبر پر پاکستان کے محمد رضوان ہے جنہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف 19میچوں میں 38.87کی اوسط سے 622رنز سکور کیے ہے۔جس مین بہترین اننگ 98رنز ناٹ آوٹ کی ہے۔پاکستان کی طرف سے محمد حفیظ نے 18میچوں میں 37.53کی اوسط سے 563رنز بنائے جس مین بہترین اننگز 99رنز ناٹ آوٹ کی ہے۔محمد حفیظ نے تین نصف سنچریا ں سکور کی ہے۔
بولنگ ٹیبل پر سب سے زیادہ وکٹیں نیوزی لینڈ کی ٹم ساوتھی نے حاصل کی ہے انہوں نے 17.05کی اوسط سے پاکستان کے 38بلے بازوں کو آوٹ کیا جس میں بہترین بولنگ 18رنز دیکر پانچ وکٹیں ہے۔اس ٹیبل پر دوسرا نمبر پاکستان کیحارث رووف کا ہے جنہوں نے 16میچوں میں 32کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔بہترین بولنگ 18رنز دیکر چار وکٹیں رہی۔تیسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کے ملنے ہے جنہوں نے سترہ میچوں میں 26شکار کئیے۔بہترین بولنگ 33رنز دیکر چار کھلاڑی آوٹ ہے۔اس کے بعد پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی نے 17میچوں میں 25کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔بہترین بولنگ 20رنز پر تین وکٹیں ہے۔پانچویں نمبر پر شاہین کے سسر شاہد خان آفریدی ہے جنہوں نے 18.47کی اوسط سے 21کیوی بیٹسمینوں کو شکار کیا انکی بہترین بولنگ 14رنز دیکر چار وکٹیں ہے۔