پشاور(سپورٹس رپورٹر)پشاور میں جاری پہلے ڈسٹرکٹ ناظم پشاورٹی20چیلنج کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوںکا فیصلہ ہوگیا،ملک سپورٹس نے پشاور بادشاہ کو8سے ہرایاجبکہ لیڈیز کلب نے فرنٹیئر فائونڈیشن کلب کو23رنز سے شکست دیکر اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔جمخانہ گرائونڈ پر کھیلے جانیوالے میچ میں پشاوربادشاہ کلب کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیااور مقرررہ اوورزمیں پوری ٹیم آئوٹ ہونے پر87رنز بنائے۔جس میں اعتزازاور محفوظ صابری نے 22,22رنزسکور کئے،ملک سپورٹس کلب کی جانب سے فواد جونیئر نے چار جبکہ ساجد شاہ نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔اسکے جواب میں کھیلتے ہوئے ملک سپورٹس کلب نے مطلوبہ ہدف محض دووکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا،ملک سپورٹس کی جانب سے عامرزیب نے ناقابل شکست60رنزاور بابر نے 14رنز بناکر ٹیم کی کامیابی میں کلیدی رول اداکیا۔پشاور بادشاہ کلب کی طرف سے ہمایون نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھایا۔اربا ب نیازکرکٹ سٹیڈیم پر منعقدہ ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں لیڈزکلب نے پہلے کھیلتے ہوئے 171رنز بنائے ،جس میں محمد آصف نے 74اور دائود نے 33رنز سکورکئے ۔فرنٹیئر فائونڈیشن کلب کی جانب سے وہاب نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،اسکے جواب میں بیٹنگ کرتے ہوئے فرنٹیئر فائونڈیشن کلب کی پوری ٹیم 147رنز بناکر آئوٹ ہوگئی،جس میں عامرنثار نے 49رنز بنائے،لیڈزکلب کی جانب سے آصف نے 18رنز دیکرتین وکٹیں حاصل کیں۔اسی طرح لیڈزکلب نے میچ 23رنز سے اورملک سپورٹس نے پشاور بادشاہ کو8سے کامیابی اپنے نام کرلی۔