وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پرسعودی عرب کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک سعودیہ دورے سے اسٹریٹجک پارٹنرشپ مزید مضبوط ہوگی، وزیراعظم کادورہ سعودی عرب تعلقات کونئی بلندیوں تک پہنچانےکےعزم کاآئینہ دار ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دورہ پاک سعودیہ برادرانہ تعلقات کو تقویت دے گا، سعودی عرب نے آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے شہزادہ محمد بن سلمان کو مقبوضہ کشمیرکی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا ہے دونوں رہنماؤں کاکشمیرکاز کو او آئی سی پلیٹ فارم و دیگرذرائع سےتقویت دینے پرتبادلہ خیال خوش آئندہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان دنیا بھرمیں سیاحت کیلئے حسین اور پرکشش منزل بن کر ابھررہا ہے شعبہ سیاحت میں سعودی تعاون کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہیں۔