پشاور( غنی الرحمان)ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواکے زیر اہتمام گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی زونل انٹر گرلز کالجز کیساتھ ساتھ صوبے کی سطح پر انٹر زونل خواتین کالجز کے مابین سپورٹس فیسٹول کا کامیاب انعقاد کیا گیا،جس میں صوبے جے مختلف زون سے خواتین کالجز کی طالبات نے مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں مقابلے منعقد کرائے گئے ،جن میں فرنٹیئر کالج برائے خواتین پشاور اور سٹی گرلز ڈگری کالج کی طالبات نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے پشاور زون کیلئے گیمز جنرل ٹرافی جیت کر کارہائے نمایاں انجادیں ،جبکہ شیخ ملتون مردان کالج کی طالبہ کائنات نے بیسٹ اتھلیٹ کا اعزازاپنے نام کیا،اختتامی تقریب میںخاتون ایم پی اے سومی فلک ناز اور ڈائریکٹر سبحان اللہ شاہ مہمانان خصوصی تھے جنہوںنے نمایاں پوزیشن لینے والی طالبات کو میڈلز پہنائے اور ٹر افیاں وکیش انعامات تقسیم کئے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالرشید انور ،گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی پرنسپل روزینہ رحمن،پرنسپل فرنٹیئر کالج پشاور عذراخورشیداورہری پور ڈگری کالج کی عائشہ بتول،سٹی گرلزکالج کی نجمہ نازقاضی،فرنٹیئر کالج کی رحم بی بی اور اسسٹنٹ پروفیسر فزیکل ایجوکیشن گل صنوبر اخلاص خان سمیت کثیر تعدادمیں مختلف کالجز کی پرنسپلز ،اساتذہ اور طالبات بھی موجودتھیں۔خیبر پختونخوامیں صوبے کے تعلیمی اداروں میں طالبات کے مابین کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر سال باقاعدگی سے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواکے زیر اہتمام زون اور انٹر زونل کے مقابلے کرائے جارہے ہیں ،گزشتہ سالوں کی امسال بھی گیمزبڑی تعدادمیں طالبات نے حصہ لیا،اس حوالے سے منعقدہ فٹ بال کے ایونٹ میں پشاور زون کی فرنٹیئر کالج کی طالبات نے گولڈمیڈل جیتا،جبکہ ہزارہ کی ہری پور کالج نے سلور اور گرلز ڈگری کالج کوہاٹ نے برائونزمیڈلز حاصل کی،والی بال کے مقابلوں میں ڈگری کالج لکی مروت کی طالبات نے بنوں زون کیلئے گولڈ،نواں شہر ایبٹ آباد کالج نے ہزارہ زون کیلئے سلور اور گرلز ڈگری کالج ڈی آئی خان نے برائونزمیڈل جیت لیا،ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں گرلز ڈگری کالج مردان نے پہلی ،فرنٹیئر کالج پشاور زون نے دوسری اور چترال گرلز کالج کی طالبات نے ملاکنڈ زون کی نمائندگی کرتی ہوئی تیسری پوزیشن حاصل کرلی،بیڈمنٹن کے ٹورنامنٹ میں مردان گرلزکالج نے فاتح ٹرافی جیت لی،جبکہ فرنٹیئر کالج پشاور زون نے دوسری اور گرلز ڈگری کالج نمبر ون ایبٹ آباد نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی،نیٹ بال کے مقابلے میں فرنٹیئر کالج پشاور فاتح رہی ،کوہاٹ گرلز کالج دوسری اور کرنل شیر کلے صوابی کالج کی طالبات کی کاوشوںسے مردان زون نے تیسری پوزیشن جیت لی،کرکٹ کا ایونٹ لوند خور مردان کالج نے جیت لیا،ڈی آئی خان گرلز کالج نمبر دونے دوسری اورگرلز کالج سرائے نورنگ کی طالبات بنوں زون کیلئے تیسری پوزیشن جیتنے میں کامیاب رہیں،اتھلیٹکس کا ایونٹ فرنٹیئر کالج پشاور زون کیلئے 58پوائنٹس کیساتھ ویٹری سٹینڈ تک پہنچی ،گرلز ڈگری کالج شیخ ملتون کالج مردان نے 48پوائنٹس اور ہزارہ زون نے 13پوائنٹس لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی،جبکہ مردان کالج کی طالبہ کائنات نے بیسٹ اتھلیٹ کا اعزازحاصل کیا،اسی طرح باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں گورنمنٹ سٹی گرلزکالج کی طالبات نے شاندار کھیل مظاہرہ کرکے چمپئن ٹرافی پر قبضہ جمالی،سرائے نورنگ لکی مروت نے بنوں زون کیلئے سلور میڈل اور ہری پور کالج نے ہزارہ زون کیلئے برائونزمیڈل حاصل کیا۔سپورٹس فیسٹول میں پوزیشن لینے والی طالبات کے اعزازمیں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نوشہرہ کے سبزاہ زار میںایک رنگارنگ اور پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا،اس اختتامی تقریب میںپی ٹی آئی کی خاتون ایم پی اے سومی فلک نازمہمان خصوصی تھیںجبکہ ڈائریکٹر ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواسبحان اللہ شاہ ،محمد زمان ایڈیشنل ڈائریکٹرپی اینڈ ڈی ڈائریکٹریٹ آف ہائیرایجوکیشن اور ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس عبدالرشید انور سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔جنہوںنے طالبات کو میڈلز پہنائے اور ٹرافیاں اور میڈلز دیئے گئے ۔ مقرررین کھیلوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور خواتین کالجز میں کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد خوش آئندقراردیدیا۔