پشاور( دی خیبر ٹربیون)خیبر پختونخواہ کی پہلے قبائلی اضلاع سپورٹس فیسٹیول میں قبائلی اضلاع اور سب ڈویژن کے مختلف کھیل کے میدانوں میں کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں۔باڈی بلڈنگ کے مقابلوں میں ضلع باجوڑ نے پہلی ، خیبر نے دوسری پوزیشن حاصل کی ، ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں باجوڑ نے پہلی جبکہ خیبر نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ کراٹے کے مقابلوں میں ضلع خیبر نے پہلی جبکہ ضلع کرم نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ جوڈو کے مقابلوں میں ضلع خیبر نے پہلی اور کرم نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔