پشاور( دی خیبر ٹربیون)نیشنل رینکنگ بیڈمنٹن چمپئن شپ پشاور میں شروع ہوگئی،قومی سطح کے اس ایونٹ میں مختلف ڈیپارٹمنٹ اور صوبائی مرد وخواتین کھلاڑی ایکشن میں نظر آرہے ہیں،چمپئن شپ کے افتتاحی تقریب کے موقع پر صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ذوالفقار بٹ مہمان خصوصی تھے ،جبکہ انکے ہمراہ صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر ظفر علی خان اور سیکرٹری حاجی امجدخان سمیت کثیر تعدادمیں کھلاڑی بھی موجودتھے۔خیبر پختونخوابیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان بیڈمنٹن فئیڈریشن کے تعاون سے صوبائی دارالحکومت پشاور میں منعقدہ نیشنل رینکنگ چمپئن شپ 25اپریل تک جاری رہے گا۔اس چمپئن شپ میں ڈیپارٹمنٹ اور صوبائی مردوخواتین کے سو سے زائد کھلاڑی شریک ہیں جو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرینگے ۔