پشاور(دی خیبر ٹربیون)پہلی فلڈ لائٹس رمضان ٹینس چمپئن شپ پشاور میں شروع ہوگئی،چمپئن شپ کے افتتاحی تقریب کے موقع پر ضلعی ناظم محمد عاصم خان مہمان خصوصی تھے ،جبکہ انکے ہمراہ صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر طاہر خان ،صدر ڈی آئی جی محمد سلیم مروت،سیکرٹری عمر آیازخلیل ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمشید بلوچ ودیگر بھی موجود تھے ۔ضلعی حکومت کی تعاون سے صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ فلڈ لائٹس رمضان ٹینس چمپئن شپ میں سنگل ،ٹیم ایونٹ اور مینز ڈبلز کے مقابلے کھیلے جارہے ہیں،اس ایونٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں پی اے ایف،پولیس،ایس این جی پی ایل،واپڈاسے تعلق رکھنے والے باصلاحیت کھلاڑی بھی شریک ہیں ۔
چمپئن شپ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم محمد عاصم خان نے کہاکہ نکی بھر پور کوشش رہی ہے کہ ضلع پشاور میں شہری اور دیہاتی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیاجاسکے ،تاکہ اس طرح نوجوان نسل دوسری منفی سرگرمیوں سے بچاکر مثبت سرگرمیوں میں مشغول رکھناہے اور یقیناًاس مقصد کیلئے سپورٹس کا شعبہ ایک بہترین پلیٹ فارم ہے ۔انہوںنے کہاکہ اس سے قبل بھی انہوںنے پشاور میں نیشنل اور صوبائی سطح کے سکواش چمپئن،ٹینس ،شطرنج،بیڈمنٹن ،مارشل آرٹس،فٹ بال ،ہاکی،کبڈی ،والی بال،جمناسٹک،باڈی بلڈنگ اور ٹیبل ٹینس سمیت کئی دیگر کھیلوں کے مقابلے منعقد کرواکر نوجوانوں کی بھر پور حوصلہ آفزائی کی ہے انہوںنے اس عزم کا اظہار کیاکہ انشاء اللہ اس سلسلے میں آئندہ بھی جاری رکھیں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر طاہر خان اور ڈی آئی جی محمد سلیم مروت نے کھیلوں کی ترقی میں ضلع ناظم کی کاوشوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسے پشاور بلکہ خیبر پختونخوامیں شعبہ کھیل کی ترقی میں ایک شنگ میل قراردیاہے ۔انہوںنے کہاکہ پشاور بلکہ ملک میں پہلی مرتبہ پشاور میں فلڈ لائٹس ٹینس چمپئن شپ منعقد کرکے یہاں کے کھلاڑیوں کوایک اچھا پلیٹ فارم مہیاکیاہے اور انشاء اللہ مستقبل میں اسکے بہتر نتائج سامنے آئینگے۔