پشاور(دی خیبر ٹربیون)ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے زیر اہتمام رمضان سپورٹس فیسٹیول کے سلسلے میں حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں پانچ ایونٹس کا انعقاد کیا گیا اختتامی تقریب کے موقع پر چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے آسیہ خٹک مہمان خصوصی تھیں جنہوں نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ نیشنل بک فائونڈیشن کے ڈائریکٹر مراد علی ‘ایڈمنسٹریٹر حیات آباد سپورٹس کمپلیکس سید جعفر شاہ ‘چیف پلاننگ آفیسر آصف علی ‘آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر یاسر مراد’ابراہیم خان ‘اولمپئن نصر اللہ اور دیگر شخصیات موجود تھیں نتائج کے مطابق سکواش کے خواتین کے مقابلوں میں ماہین درانی نے پہلی’علینا ہاشمی نے دوسری جبک سلینا اور تہمینہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ‘مردوں کے مقابلوں میں حامد نے گولڈ’ناصر یاسر نے سلور جبکہ ڈاکٹر مجتبیٰ اور جلال نے برانز میڈل جیتے.
‘تائیکوانڈو میں وقاص اکیڈمی 74 پوائنٹس ‘دو گولڈ ‘تین سلور اور تین برانز میڈلز کیساتھ پہلے ‘یاسین اکیڈمی نے دو گولڈ ‘دو سلور اور تین برانز میڈلز کیساتھ دوسری ‘بشیر تائیکوانڈو اکیڈمی نے 47 پوائنٹس ‘دو گولڈ ‘ایک سلور اور ایک برنز میڈل کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ‘تائیکوانڈو میں بلال’اسد’زاد ‘احمد بشیر اور مہران نے گولڈ میڈل جیتے’بیڈمنٹن سنگلز بوائز میں شعیب ریاض نے گولڈ اور قاری عدنان نے سلور میڈل جیتا’ویمنز ڈبلز میں کائنات اور نورین ونر رہیں ‘مینز سنگلز میں قاضی آفان ونر اور قاضی طفوان رنر اپ رہے ‘ڈبلز میں محمود اور قاضی خان ونر جبکہ شہزاد اور حماد رنر اپ رہے’ٹیبل ٹینس بوائز جونیئر میں عبدالواسیع نے پہلی اور محمد حماد نے دوسری ‘مینز میں شایان فاروق نے گولڈ اور امم خواجہ نے سلور ‘مینز میں کامران نے پہلی اور قاضی اطہر نے دوسری پوزیشن حاصل کی جمناسٹک میں عادل ‘ابوبکر’فاطمہ نے گولڈ’نور شرجیل ‘طیب اور طلحہ نے سلور جبکہ تنویر ‘شہاب اور شاہد نے برانز میڈل جیتے’باکسنگ میں فضل محمد’شہزاد حسن’عامر سہیل ‘مطیع اللہ اور جواد نے گولڈ میڈل جیتے’پشاور سٹیڈیم باکسنگ اکیڈمی نے پہلی اور حیات آباد اکیڈمی نے دوسری پوزیشن حاصل کی ‘کراٹے میں عباس ‘عادل’اقراء نے گولڈ میڈل جیتے۔