ایبٹ آباد(دی خیبر ٹربیون)33ویں قومی کھیلوں کے رگبی مقابلے ایبٹ آباد میں شروع ہو گئے ابتدائی روز خواتین رگبی مقابلوں میں پاکستان ریلویز، پاکستان واپڈا، کے پی کے اور پاکستان آمی کی ٹیموں نے کامیابی حاصل کی ایبٹ آباد کے کنج فٹبال گراؤنڈ میں خواتین رگبی ایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان ریلویز نے پنجاب کو 5-0کے سکور سے شکست دی آمنہ ریلویز کی نمایاں سکورر رہیں جبکہ واپڈا نے سندھ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد مکمل آؤٹ کلاس کرتے ہوئے58-0کے ایک بڑے اور واضح مارجن سے ہرایا واپڈا کی سمیرا سب سے زیادہ ٹرائیوں کے ذریعے اپنے ٹیم کے لئے سکور حاصل کرنے میں کامیاب رہیں
کے پی کے نے بھی بلوچستان کو سر اٹھانے کی ہی فرصت نہیں دی اور 20-0کے مارجن سے اپنے سفر کا کامیاب آغاز کیا کے پی کی جانب سے عائشہ کا کھیل سب سے نمایاں رہا اسی طرح پاکستان آرمی نے پنجاب کو بآسانی 30-0کے سکور سے شکست دی پاکستان آرمی کی بشریٰ اپنی ٹیم کی سب سے نمایاں سکورر رہیں۔