پشاور(سپورٹس رپورٹر) خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ نے سپورٹس پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس پالیسی کو واپس لیکر اسٹیک ہولڈرز کے مشاورت سے نئی پالیسی بنائے بصورت دیگر ہم اس کے خلاف بھرپور احتجاج کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں گزشتہ روز خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے ہنگامی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے سپورٹس پالیسی کی تیاری میں اسٹیک ہولڈرز سے کوئی مشاورت نہیں کی۔ صوبے میں مختلف کھیلوں کی ایسوسی ایشنز کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا گیا ہے ایسے لوگوں نے پالیسی بنائی جو سپورٹس کی الف بے سے بھی باخبر نہیں اس موقع پر کھیلوں کی تمام ایسوسی ایشنز کے پی اولمپک ایسوسی ایشن کے ساتھ ہیں۔ سپریم کورٹ نے اولمپک ایسوسی ایشن کو خودمختار ادارہ قرار دیا ہے اولمپک ایسوسی ایشن کسی بھی حکومت کے ماتحت کام نہیں کر سکتی، حکومت ہمیں ڈکٹیٹ نہیں کر سکتی، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سپورٹس پالیسی واپس لے اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے اس موقع پرسابق آئی جی اختر علی شاہ صدر رگبی ایسوسی ایشن نے کہاکہ اگر ہمارا مطالبہ تسلیم نہ کیا گیا تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا،اس موقع پر صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ذوالفقاربٹ، سابق ورلڈ چیمپئن قمرزمان،باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل طارق پرویز، خالد وقار، الیاس آفریدی، محمد شیرازممبر صوبائی اسمبلی شگفتہ ملک، محمد امجد خان، عمرآیاز، خالد وقار، دین محمد، فقیر محمد اعوان سمیت دیگرایسوسی ایشن کے عہدار موجود تھیں۔