صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں ماربل کی کان میں پہاڑی تودہ گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 17 تک پہنچ گئی جبکہ ریسکیو حکام نے مزید 6 لاشوں کو ملبے سے نکال لیا۔
ایک بیان میں صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ اب تک 9 زخمیوں کو نکالا جاچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ‘ملبے تلے پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے اور پشاور سے 5 ایمبولنسز اور ایک ریکوری وہیکل مہمند بھیج دی گئی ہیں’۔
انہوں نے کہا کہ حکام، ضلع انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔