پشاور( سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام پشاور میں مختلف صلاحیتوں کے حامل افراد کے لئے 28 ویں قومی کھیل قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمی بھرپور انداز سے جاری ہے گزشتہ روز رسہ کشی مقابلے منعقد ہوئے جس میں ایس ایل ایف گرین نے ٹرافی اپنے نام کرلی ، فائنل میں پشاور ریڈ کو دو صفر سے شکست ، ان مقابلوں میں چھ مختلف ٹیموں نے حصہ لیا ، قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے تعاون اور ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام جاری سٹیڈنگ کیٹگری میں رسہ کشی کے دلچسپ مقابلے منعقد ہوئے جس کو صوبائی رسہ ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد خان نے سپر وائز کئے ان کے ہمراہ ٹیکنیکل آفیشلز میں اعجاز محمد ، شفیق خان ، محمد یوسف ، سبزعلی شامل تھے ، ان مقابلوں کاپہلا سیمی فائنل میں پشاور ریڈ اور بنوں کے مابین کھیلاگیا جس میں پشاور ریڈ نے دو صفر سے کامیابی حاصل کی دوسرا سیمی فائنل ایس ایل ایف گرین اور پشاور گرین کے مابین کھیلاگیا جس میں ایس ایل ایف گرین نے تین صفر سے کامیابی اپنے نام کرلی ، اس موقع پر صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد خان نے ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا اور ڈی جی سپورٹس اسفندیارخان خٹک کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے خصوصی افراد کیلئے ایک میگا ایونٹ کا کامیابی سے انعقاد کیا ۔