پشاور(سپورٹس رپورٹر)یوم قائد کی مناسبت سے روڈ سائیکلنگ چمپئن شپ مردان کے عمر فاروق نے جیت لی، ڈپٹی کمشنر پشاورمحمد علی اظہر نے انعامات تقسیم کئے۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کی ہدایات کی روشنی میں خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ پشاور سائیکلنگ ایسوسی ایشن نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے تعاون سے 14 کلو میٹر کی سائیکل ریس منعقد کی گئی‘
ریس کا افتتاح پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے کیا ان کے ہمراہ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اور صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر و چیف آرگنائزر نثار احمد خان‘صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمد علی‘سرمد شباب‘ٹیکنیکل آفیشلز میں سلمان‘محسن‘مراد علی‘فرمان احمد زیب بھی شامل تھے چودہ کلو میٹر ریس ناردردن بائی پاس پر منعقد ہوئی جس میں مردان کے عمرفاروق نے 23 منٹ‘38 سیکنڈز کیساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ پشاور ڈویڑن کے ساجد علی خان اور صدیق اللہ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے‘
تقریب تقسیم انعامات طہماس سٹیڈیم پشاور میں منعقد ہوئی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پشاورعلی اصغراور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے ڈی جی میاں شفیق الرحمان مہمانان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ڈی ایس او تحسین اللہ خان ایڈمن آفیسرارشاد کان‘پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل نثار احمد خان‘سیکرٹری صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن محمد علی‘ٹیکنیکل آفیشلز سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں‘پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن اور صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر و چیف آرگنائزر نثار احمد خان نے ریس کے انعقاد میں سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ‘ہلال احمر‘ٹریفک پولیس‘پشاور پولیس کو خراج تحسین پیش کیاجنہوں نے کامیاب ریس کا انعقاد ممکن بنایا۔