پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مجرموں کے تبادلے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان مجرموں اور امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی واپسی کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔
برطانوی وزیر داخلہ پریتی پٹیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ برطانیہ پاکستان کے ملزموں کو حکومت کے حوالے کرے گا۔
انہوں نے لکھا کہ مجھے فخر ہے میں نے اپنے پاکستانی دوستوں کے ساتھ غیر ملکی مجرموں اور امیگریشن کے مجرموں کو برطانیہ سے پاکستان واپس کرنے کے لیے نئے تاریخی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔