قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے اور عالمی کپ کے اسکواڈ سے حسن علی سے ڈراپ کردیا گیا ہے جبکہ فخر زمان بھی انجری کی وجہ سے اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔
چیف سلیکٹر محمد وسیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ کے ساتھ ساتھ دورہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ 15 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی کپ اور دورہ نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ شاداب خان ان کے نائب ہوں گے۔
چیف سلیکٹر نے بتایا کہ اسکواڈ میں محمد رضوان، آصف علی، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد وسیم، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور عثمان قادر شامل ہیں۔تحریر جاری ہے
انہوں نے کہا کہ فخر زمان، شاہ نواز دھانی اور محمد حارث کو ریزرو کھلاڑیوں کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
محمد وسیم نے انگلینڈ کے خلاف سات ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز کے لیے بھی ٹیم کا اعلان کیا ہے، البتہ اس سیریز کے لیے پاکستان کے اسکواڈ میں عابد جمال اور ابرار احمد جیسے نئے ناموں کو شامل کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان شاداب خان کے علاوہ عامر جمال، ابرار احمد، آصف علی، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد حسنین، محمد نواز، محمد وسیم، نسیم شاہ، شاہنواز دھانی، شان مسعود اور عثمان قادر۔
انہوں نے کہا کہ انجری کی وجہ سے شاہین شاہ آفریدی اور فخر زمان انگلینڈ کے خلاف سیریز کا حصہ نہیں ہیں۔