انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کردیا ہے جس میں پاکستان کے احسن رضا سمیت 16 امپائرز اور چار میچ ریفری شامل ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جن 16 امپائروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے ان میں ایلیٹ پینل کے 12 امپائرز شامل ہیں۔
ایلیٹ کے 12 امپائروں میں پاکستان کے احسن رضا کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا کے پال رائفل اور روڈنی ٹکر، جنوبی افریقہ کے میراس ایراسمس اور ایڈرین ہولڈ اسٹاک، انگلینڈ کے رچرڈ کیٹل برو، رچرڈ النگ ورتھ اور مائیکل گف، نیوزی لینڈ کے کرسٹوفر گیفینی، سری لنکا کے کمار دھرماسینا، بھارت کے نیتن مینن اور ویسٹ انڈیز کے جوئیل ولسن شامل ہیں۔
اس کے علاوہ آئی سی سی کے ایمرجنگ امپائرز پینل کے چار آفیشل بھی ورلڈ کپ میں ذمے داریاں انجام دیں گے جن میں بنگلہ دیش کے شرف الدولہ شاہد، آسٹریلیا کے پال ولسن، ایلکس وارف اور نیوزی لینڈ کے کرس براؤن شامل ہیں۔
اعلان کردہ امپائرز کے پینل میں تین امپائرز کمار دھرماسینا، مراس ایراسمس اور روڈ ٹکر نے 2019 ورلڈ کپ فائنل میں بھی ذمے داریاں انجام دے چکے ہیں۔
گزشتہ ورلڈ کپ فائنل میں ذمے داریاں انجام دینے والے علیم ڈار اس ورلڈ کپ میں شامل نہیں ہیں کیونکہ وہ انٹرنیشنل امپائرنگ سے ریٹائر ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب ایونٹ میں چار میچ ریفری ذمے داریاں انجام دیتے نظر آئیں گے جن میں نیوزی لینڈ کے جیف کرو، زمبابوے کے اینڈی پائی کرافٹ، ویسٹ انڈیز کے رچی رچرڈسن اور بھارت کے جواگل سری ناتھ شامل ہیں۔
دسمبر کو دفاعی چیمپیئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے فائنل میچ میں نیتن مینن اور کمار دھرماسینا میدان میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے جبکہ پال ولسن ٹی وی امپائر اور پال ولسن میچ ریفری ہوں گے۔
ورلڈ کپ کے سیمی فائنل اور فائنل کے لیے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔