ورلڈ ماس ریسلنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نے چوتھا میڈل جیت لیا۔
پاکستان کے محمد عاصم نے 75 کلوگرام کیٹگری میں سلور میڈل جیتا۔
ازبکستان میں ہونے والی چیمپئن شپ میں یہ پاکستان کا چوتھا میڈل ہے۔
اس سے قبل طلال انصر نے بھی پاکستان کے لیے سلور میڈل جیتا تھا، زین عمر اور عمران افضل نے پاکستان کے لیے برانز میڈل جیتے۔