ایشیاکپ کے فائنل میں سری لنکا نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
کولمبو میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکن ٹیم کے کپتان داسن شناکا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی ایونٹ کے فائنل میں بھارت کیخلاف بڑا اسکور کرکے میچ میں کامیابی سمجھیں۔
لنکن کپتان نے کہا کہ دشن ہیمنتھا کو مہیش تھیکشنا کی جگہ پلئینگ الیون میں موقع دیا گیا ہے۔
اس موقع پر بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف بڑا اسکور کرکے حریف ٹیم کو پریشر میں لائیں گے، ٹیم میں تبدیلیوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ واشنگٹن سندر کو اکشر پٹیل کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔