مردان(نمائندہ دی خیبر ٹربیون) احترام باچہ(مرحوم) چمپئن لیگ ٹی ٹو ئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز جلد سپورٹس کمپلیکس مردان میں ہوگا،اس ٹورنامنٹ میں مردان کی پانچ ٹیمیں ہوتی ہیٹ،بجلی گھر،شیخ ملتون سٹارز،خاکسار فرینڈز اور بکٹ گنج ایگل حصہ لیگی۔گزشتہ دنوں سپورٹس کمپلیکس مردان احترام باچہ(مرحوم) چمپئن لیگ ٹی ٹو ئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب منعقد ہو ئی جس میں پانچوں ٹیموں کے کپتانوں اور اونرز نے شرکت کی اس موقع پر کانسپٹ کارپوریشن کے سی ای او محمد عارف اتوزئی نے ہوتی ہیٹ میں شرٹس تقسیم کئے اور کرکٹ ٹورنامنٹ انتظامیہ کو اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراوئی، ہوتی ہیٹ ٹیم کے اونر عابد خان اتوزئی کا کہنا تھا کہ مرحوم احترام باچہ کا مردان کرکٹ کیلئے خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں انہوں نے پوری زندگی کرکٹ کے لئے وقف کی تھی ان کے نام سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد لائق تحسین ہے خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فخر زمان نے بھی اپنی ایک ویڈیو پیغام میں احترام باچہ مرحوم ٹریبوٹ پیش کرتے ہو ئے کہا کہ اسی طرح ٹورنامنٹ کے انعقاد سے علاقائی کرکٹ کو فروغ کے علاوہ باصلاحیت کھلاڑیوں کو آگے جانے کے مواقع بھی فراہم ہو نگے۔