پشاور ( سپورٹس رپورٹر)رحمان میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے صحافیوںکے لئے سب سے بڑے کرکٹ میلے میڈیا کرکٹ لیگ کا سلسلہ جاری ہے۔ سیزن فور کے گیارہویں میچ میں ڈریگنز نے بْلز کو 21 رنز سے ہر ا دیا۔ گورنمنٹ حسنین شہید ہائیر سکینڈری سکول نمبر ایک کے گراؤنڈ پر پی پی سی ڈریگنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 10 اوور میں 11.9 کی اوسط سے 8 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنائے۔ شیخ عرفان الٰہی 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
رفعت احسان نے 29، کامران گل نے 14 اور حق نواز نے بھی 14 رنز کا اضافہ کیا۔ پی پی سی بْلز کی جانب سے عبدالرحمان، اشفاق حسین اور عزیز اللہ نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں، ناصر علی شاہ نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 120 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پی پی سی بْلز کی ٹیم مقررہ 10 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز بنا سکی۔ عارف اکرام 41 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ شیراز علی اور عبدالرحمان نے 13,13رنز بنائے۔ پی پی سی ڈریگنز کی جانب سے احسن اعوان اور واجد شہزاد نے 2,2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ قادر خان اور کپتان عمران یوسف زئی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔یوں پی پی سی ڈریگنز نے اپنے پہلے میچ میں 21 رنز سے کامیابی حاصل کر لی۔ شاندار کارکردگی پر احسن اعوان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔