پشاور(سپورٹس رپورٹر)یتیم بچوں کیلئے قائم زمونگ کور نامی ادارے کے زیراہتمام سپورٹس ڈے کاانعقاد کیا گیا،جس میں بچوں نے مارشل آرٹس،رسہ کشی،دوڑاو ر دوسرے کھیلوں کے مقابلوں حصہ لیا۔اسکے علاؤہ بچوں نے کھیلوں کی اہمیتِ اجاگر کرنے کیلئے تقاریر بھی کی۔اس تقریب کے مہمان خصوصی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے ڈائیریکٹر آپریشن سید ثقلین شاہ تھے جبکہ انکے ہمراہ اسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس ذاکراللہ،زمونگ کرکے چیئرمین احسان اللہ،ڈائریکٹر سیداحمد،ایڈمن عدنان انورجبکہ اساتذہ کوثراورسابق باصلاحیت خاتون کرکٹر خدیجہ کوٹرسمیت افرادبھی موجودتھے۔
سپورٹس ڈے کے ایونٹس میں بچوں نے بہترین اندازمیں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا مارشل آرٹس کھلاڑیوں نے پیٹ پرست موثر سائیکل گزار دیا،100میٹرریس میں حصہ لیااسکے علاؤ بی ٹیم نے رسہ کشی ایونث جیت لیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈائریکٹر سپورٹس سیدثقلین شاہ نیکہاکہ بچے ہمارے کل کا بہتر مستقبل ہیں انکی سرپرستی اور بہتر رہنمائی کرنا ہماری اولین فرض ہے۔
انہوں نے کہاکہ محکمہ کھیل نے صوبے بھرمیں کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے ایک بہترین حکمتِ عملی تیار کرلی ہے اسی حکمت عملی کے تحت صوبے بھرمیں نچلی سطح سے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کررہے ہیں۔اور اسکے ساتھ ہی کھلاڑیوں کی مک سرپرستی کی جارہی ہے۔جس سے یقیناًصوبے کی کھیلوں کو فروغِ ملے گا۔اخرمیں مہمان خصوصی سید ثقلین شاہ نے کھلاڑیوں کومیڈلزپہنائے ٹرافیاں دیں اورافیشلزمیں شیلڈزتقسیم کئے۔