پشاور-نائیک نامی ادارے نے وویمن ون فائونڈیشن امریکہ اور رائٹ ٹو پلے کے تعاون سے ابصار ویلفیئر فائونڈیشن کو سپورٹس حجاب عطیہ کر دیا۔ یہ حجاب امریکی سفارتخانہ، وویمن ون اور رائٹ ٹو پلے کے پراجیکٹ سرچ آف پرلز کے پہلے اوردوسرے مرحلے کی ٹیبل ٹینس اور ٹیک بال کھلاڑیوں میں تقسیم کیا جارہا ہے۔سرچ آف پرلز ایلومینائی کے لئے ابصار فائونڈیشن کے زیر اہتمام نائیک یوتھ حجاب تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اسفندیار خٹک تھے، ڈائریکٹر سپورٹس آپریشن سید ثقلین شاہ، چیف کوچ شفقت اللہ، ریجنل سپورٹس آفیسر سلیم رضا، ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر تحسین اللہ، پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر کفایت اللہ خان، ایڈمنسٹریٹر سپورٹس کمپلیکس سید جعفر شاہ، ڈائریکٹوریٹ سپورٹس کی کوچ امینہ خان اور فائونڈیشن اور پاکستان ٹیک بال فیڈریشن کے صدر میاں ابصار علی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر قومی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں اقرا رحمن، ام حلیمہ، ادینہ شاہ، حوریہ، حمیم، علشبہ حمیم، منیبہ ولی، سونینا مروت، جویریہ، سفیرہ اور خدیجہ مبین میں حجاب تقسیم کئے گئے۔