بھارت حکومت نے آرمی چیف بپن راوت کی مدت ملازمت مکمل ہونے پر لیفٹیننٹ جنرل مکنڈ نروانے کو نیا سربراہ مقررکردیا۔
موجودہ بھارتی آرمی چیف بپن راوت کی مدت ملازمت 31 دسمبر کو مکمل ہوگی جس کے بعد وہ ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔
بھارتی حکومت نے جنرل بپن راوت کے بعد سب سے سینئر لیفٹیننٹ جنرل منوج مکنڈ نروانے کو نیا آرمی چیف نامزد کیا ہے جو یکم جنوری سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور وہ بھارت کے 28 ویں آرمی چیف ہوں گے۔
لیفٹیننٹ جنرل منوج مکنڈ نروانے اِس وقت بھارتی فوج کے نائب سربراہ بھی ہیں۔
لیفٹننٹ جنرل منوج مکنڈ نروانے نے 1980 میں سکھ لائٹ انفینٹری رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا اور کئی اہم عہدوں پر رہے ہیں جبکہ وہ مقبوضہ جموں کشمیر میں راشٹریہ رائفلز اور چین کے بارڈر سے منسلک ایسٹرن کمانڈ کی قیادت کرچکے ہیں۔